Story in Urdu , Bachon ki Kahaniyan , Pyari Titli

 پیاری تتلی

بہار کا موسم شروع ہوگیا تھا۔ ہر طرف پھول ہی پھول نظر آرہے تھے ۔ ہر پھولنکا رنگ ایک دوسرے سے الگ تھا ۔ کؤی لال، کوئی پیلا، کوئی سفید ہرے بھرے پتوں کے بیج یہ پھول بہت خوبصورت لگتے تھے ۔ تتلیاں بہت خوبصورت ہوتی ہیں۔ ان رنگ برنگے پر بہت دلکش ہوتے ہیں۔ 

ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ ایک خوبصورت باغ میں ایک بہت پیاری تتلی  ہر روز پھولوں پر آکر بیٹھتی اور میٹھے میٹھے گیت گاتی 

ایک دن تتلی باغ کا چکر لگا رہی تھی اس نے دو بچوں کو کہتے سنا" ہم اس باغ کے پھول توڑ کر اپنے گھر لے جائیں گے اور ان پھولوں سے اپنا گھر سجائیں گے"۔ جب تتلی نے یہ سنا تو وہ اداس ہوگئ ۔ جب تتلی پھولوں کے پاس آئ تو پھولوں نے اداس ہونے کی وجہ پوچھی۔ پیاری تتلی کی آنکھوں میں آنسو بھرے ہوئے تھے ۔


پھولوں نے پھر پوچھا" کیا ہوا پیاری تتلی اب بتا بھی دو". تتلی بولی " جب میں باغ کا چکر لگا رہی تھی تو میں نے دو بچوں کو باتیں کرتے سنا وہ کہ رہے تھے ہم اس باغ کے تمام پھول توڑ کے اپنے گھر لے جائیں گے".  تتلی پھر رونے لگی اور کہنے لگی اگر بچے تم سب کو اس باغ سے توڑ کر لے گئے تو میں کہاں جاؤں گی۔ پھول یہ سب سن کر خود بھی پریشان ہو گئے مگر پھر پیاری تتلی سے کہنے لگے کیوں نہ ہم سب مل کر ایسی تجویز سوچیں کہ ہم سب بچ جائیں۔ اتنی دیر میں بچے باغ میں آتے دکھائ دیے ۔ تتلی پھر رونے لگی تتلی نے پھولوں سے کہا " میں بچوں کے اردگرد چکر لگاتی ہوں بچے مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے اور میرے پیچھے بھاگیں گے اور مجھے پکڑ لیں گے۔ اور تم سب بچ جاؤ گے۔ پھولوں نے کہا" اگر پیاری تتلی تم کو پکڑ کر لے گئے تو ہم کیا کریں گے۔ وہ میری پیاری تتلی کو کتاب میں رکھ دیں گے۔ اور تم مر جاؤ گی۔ بچے اور قریب آگئے۔ پیاری تتلی نے کہا " اچھا اب میں جاتی ہوں ! خدا حافظ"۔ پھول بہت اداس ہوگیا۔

بچوں نے جب پیاری تتلی کو دیکھا تو اس کو پکڑ لیا اور شور مچاتے گھر کی طرف بھاگے۔ گھر پہنچ کے بچوں کی امی نے دیکھا ذندہ تتلی ہاتھ میں پکڑے ہیں امی نے ڈانٹنا شروع کردیا۔ اور کہا۔ " تم لوگ تتلی کو پکڑ کر لے آئے ہو۔ وہیں باغ میں چھوڑ کر آؤ"۔ بچوں نے بات مان لی۔ اور پیاری تتلی کو ہوا میں چھوڑ دیا ۔ پیاری تتلی خوشی خوشی پھولوں کی طرف روانہ ہو گئ ۔ جب پھولوں نے پیاری تتلی کو آتے دیکھا تو سب جھوم اٹھے۔ اور پھولوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔

Post a Comment